کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں مزید 17 پیسےکااضافہ ہواجس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 278 روپے 13 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 30 پیسے ہو گئی۔کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی کرنسی 10 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 23 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے، گزشتہ ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوئی تھی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید278.50روپے اور قیمت فروخت280.50روپے رہی۔
ڈالرکی قیمت میں معمولی اضافہ
Jul 22, 2024 | 18:12