لاہور : ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا. ڈی آئی جی عمران کشور نے بتایا کہ ڈرامہ نگار سے ہنی ٹریپ کرکے ایک کروڑبھتے کا مطالبہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمر کو اغوا کے بعد لوٹنے اور بلیک میل کرنے والے گروہ کی گرفتاری کے بعد ڈی آئی جی عمران کشور نے ڈرامہ نگار کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔عمران کشور نے بتایا کہ ڈرامہ نگار کو جھانسہ دینےوالی ملزمہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے اور انکشاف کیا ملزمہ گوجرانوالہ کی رہائشی اور ہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دیکر رقوم بٹورتی ہے. تاہم واقعےکی مختلف پہلوؤں سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ خلیل الرحمان سےہنی ٹریپ کرکے ایک کروڑبھتےکامطالبہ کیاگیا، ملزمان نے ان کو2گھنٹےحبس بےجامیں رکھا اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر ننکانہ صاحب منقل کیا، ملزمان نے ان پر تشدد کیا اور رقم کا مطالبہ کرتےرہے اور دھمکانے کے بعد ننکانہ کے قریب چھوڑ دیا۔ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان نے واقعے کی ایف آئی آر 20جولائی کو ایف آئی آر درج کرائی ، واقعے کی تفتیش کرکے لڑکی سمیت 12ملزمان کو گرفتارکیاگیاہے.اغوا کرنےوالاگروہ منظم طریقے سے کام کرتا تھا۔انھوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نے خلیل الرحمن کا موبائل ڈیٹا ڈیلیٹ کردیاتھا.ہم نےڈیٹا ری کور کرکے لڑکی کو گرفتار کیااوراس کے ذریعے باقی ملزمان کوپکڑا۔عمران کشور کا کہنا تھا کہ ملزمان سے کلاشنکوف،ایس ایم جی،پستول،وائرلیس سیٹ برآمدہوا، ملزمان کاگینگ مسلح ہوکرکارروائیاں کرتا تھا۔انھوں نے کہا کہ آمنہ جنجوعہ نامی لڑکی نے تسلیم کیا ہم ڈرامے کیلئے ایگریمنٹ کرنا چاہتے تھے، ملزمان سے کلاشنکوف، ایس ایم جی، پستول،وائرلیس سیٹ برآمدہوا، ملزمان کا گینگ مسلح ہوکرکارروائیاں کرتا تھا۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزمان 2 سال سےاس طرح کی وارداتیں کررہےہیں اور ان کا گینگ آئس اورمنشیات کااستعمال بھی کرتاہے۔خلیل الرحمن نے پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے پھرتی سے کارروائی کی اوروعدےکےمطابق چند گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔