میری بیٹی سے دور رہو، ٹرمپ جونیئر نے نوجوانوں کو خبردار کردیا

Jul 22, 2024 | 19:17

ویب ڈیسک

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے امریکی نوجوانوں کو اپنی 17 سالہ بیٹی سے دور رہنے کیلئے خبردار کردیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی 17 سالہ کائی ٹرمپ نے گزشتہ دنوں ریپبلکن نیشنل کنونشن میں اسٹیج پر اپنے دادا کی تعریف کرتے ہوئے بہترین تقریر کی تھی، جس کے بعد وہ نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

تاہم کائی ٹرمپ کے والد ٹرمپ جونیئر نے غیر ملکی چینل پر دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران اپنی بیٹی کی مقبولیت سے متعلق بات کرتے ہوئے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے ازراہِ مذاق کہا کہ ’تم کائی سے دور رہو اور دور ہی رہنا۔ٹرمپ جونیئر نے اپنی بیٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’بطور والد میں اپنی بیٹی کائی پر اور اس کے کام پر بے حد فخر محسوس کرتا ہوں، اس نے کنونشن میں تقریر کرنے سے پہلے مجھ سے اجازت لی تھی، کائی نے یہ کام بہترین طریقے سے سر انجام دیا۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی کائی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میرے دادا ہمیشہ مجھے سب سے زیادہ کامیاب شخص بننے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ وہ معیار بہت بلند رکھتے ہیں، لیکن کون جانے، شاید ایک دن میں انہیں پکڑ لوں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک وہ ایک عام سے دادا ہیں جو ہمیں ہمارے والدین کے نہ ہونے پر ٹافیاں اور سوڈا دیتے ہیں، وہ ہمیشہ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم اسکول میں کیسی پڑھائی کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں