صنم جاوید کیخلاف کیس میں دائر اپیل کی سماعت کل ہوگی

Jul 22, 2024 | 22:53

ویب ڈیسک

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے خلاف کیس میں دائر اپیل کی سماعت کل ہوگی جس کے دوران اہم پیشرفت متوقع ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے خلاف دائر  اپیل پر فریقین کو اتوار کے روز نوٹسز جاری کیے تھے۔مقامی عدالت کے ڈسٹرکٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے ڈیوٹی جج کی طرف سے صنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمے سے خارج کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر قانونی کارروائی کی۔سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر شیخ عامر پیش ہوئے اور کہا کہ ڈیوٹی مجسٹریٹ کسی ملزم کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔ صنم جاوید کے خلاف درج کیس کا ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوا۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کوئٹہ سمیت دیگر تھانوں میں صنم جاوید کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا تھا. لیکن ایف آئی اے کی طرف سے ہائیکورٹ میں کوئی نمائندگی نہیں.جس کے بعد عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں