کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کےاختتام پرملا جلا رحجان دیکھا گیا، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نو ہزارچھ سو کی سطح پر برقرار رہا ۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چھ پوانٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار چھ سو اکیاون جبکہ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس انتالیس پوانٹس اضافے کے ساتھ نو ہزارپانچ سو چونتیس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل تین سو اٹھانوے کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا ۔ ایک سو چودہ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، دو سو انتیس کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ پچیس کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر چھ کروڑ ستر لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔ سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا گیا ان میں بائیکو پٹرولیم ، لوٹ پی ٹی اے ، جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی ، بینک آف پنجاب اور پاکستان اسٹریٹجک فنڈ  شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن