فرانسیسی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی نکولس انیلکا میکسیکو کے خلاف میچ میں ہاف ٹائم کے دوران کوچ ریمونڈ ڈومینک سے جھگڑ پڑے تھے اور انہوں نے کوچ کے خلاف سخت الفاط استعمال کیے۔ جس پر فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے ایکشن لیتے ہوئے انہیں سکواڈ سے علیحدہ کرکے وطن واپس بلالیا۔ اکتیس سالہ انیلکا فرانس کی جانب سے اکہتر میچوں میں چودہ گول سکور کر چکے ہیں