برطانیہ کے سلورسٹون سرکٹ پر ہونے والی ریس میں یاماہا رائیڈر جارج لورینزو نے مقررہ فاصلہ اکتالیس منٹ اور چونتیس اعشاریہ صفر آٹھ تین سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اٹلی کے ہونڈا رائیڈر اینڈری ڈوی زیوسو اکتالیس منٹ اور چالیس اعشاریہ آٹھ دو چھ سیکنڈز کے ساتھ دوسرے اور امریکہ کے بین سپیز تیسرے نمبر پر رہے۔ اس مرحلے کے اختتام پر جارج لورینزو ایک سو پندرہ پوائنٹس کے ساتھ پہلے، اینڈری ڈوی زیوسو اٹھہتر پوائنٹس کےساتھ دوسرے اور سپین کے ڈینی پیڈروسا تہتر پوائنٹس
کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
سیزن کی چھٹی ریس ڈچ گراں پری چھبیس جون کو ہوگی۔
کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
سیزن کی چھٹی ریس ڈچ گراں پری چھبیس جون کو ہوگی۔