شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کے اراکین میں وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی، بلاول بھٹو زرداری، سید قائم علی شاہ، ظاہر علی شاہ، حاجی لشکری ریئسانی، سمیع اللہ خان اور شہناز وزیر علی شامل تھے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ \\\"محترمہ بے نظیر بھٹوایوارڈ\\\"برما کی آنگ سن سوچی، انسانی حقوق کے علمبردار آئی اے رحمان، یو اے ای کی شیخا فاطمہ بنت مبارک اور قطر کی شیخ موعضا کو دیا جائے گا۔