وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انھوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوخط لکھا ہے کہ حکومت پاکستان کو اقوام متحدہ کی بینظیر قتل کیس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پر تحفظات ہیں۔

وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انھوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو چھبیس صفحات پر مشتمل خط لکھا ہے جس میں انھوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے رپورٹ کے بعض حصوں پر اپنے اعتراضات سے اقوام متحدہ کو آگاہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کو جن غیر ملکی شخصیات کے انٹرویو کرنے کا کہا تھا ان کے انٹرویو نہیں لئے گئے۔ خط پاکستان کے سفارت خانے کے اہلکاروں نے اقوام متحدہ کے متعلقہ حکام کے حوالے کیا۔

ای پیپر دی نیشن