دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو پچاسی رنز بنائے۔ یہ پاکستان کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑا ٹیم ٹوٹل تھا۔ کپتان شاہد آفریدی نے ساٹھ گیندوں پر ایک سو چوبیس رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں سترہ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ یہ ان کی رواں ٹورنامنٹ میں دوسری، کیریئر کی چھٹی اور بنگلہ دیش کے خلاف تیسری سنچری تھی۔ عمران فرحت نے چھیاسٹھ جبکہ شاہ زیب حسن اور عمر اکمل نے پچاس، پچاس رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شفیع الاسلام نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھیالیس رنز بنا سکی۔ جنید صدیقی ستانوے اور ایمروالقیس چھیاسٹھ رنز کے ساتھ بنگلہ دیشی اننگز کے کامیاب بلے بازرہے۔ پاکستان کی جانب سے شعیب اختر، شاہد آفریدی، عمران فرحت اور محمد آصف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل چوبیس جون کو دفاعی
چیمپئن سری لنکا اور بھارت کے درمیان
کھیلا جائے گا۔
چیمپئن سری لنکا اور بھارت کے درمیان
کھیلا جائے گا۔