نیویارک کی سڑکوں پردرجنوں پیانو رکھ دئیے گئے ، ٹریفک شوراور ماحولیاتی آلودگی سے تنگ آئے شہری اب سرے راہ اپنی پسند کی دھنیں بھی بکھیرسکیں گے۔

امریکی شہرنیویارک کےمختلف علاقوں میں شہریوں کی تفریح کیلئے ساٹھ پیانو نصب کیے گئے ہیں۔ جہاں راہ چلتے شہری ان پر دھنیں بکھیر کر ٹریفک کے شور کے مضر اثرات کو قدرے کم کرسکیں گے ۔ اس عوامی تفریح کے پروگرام کے خالق لیوک جیرم کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کا نام \\\'پلے می، آئی ایم یورز\\\' (Play Me, I\\\'m Yours) رکھا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ کا آغاز دو ہزار نو میں برطانیہ سے کیا گیا تھا اور بعد میں اسے دوشہروں ساؤ پالو اور سڈنی میں بھی متعارف کرایا گیا۔ اب اس عوامی تفریح کے پروگرام کو بیک وقت لندن اورنیویارک میں شروع کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام پانچ جولائی تک جاری رہے گا

ای پیپر دی نیشن