وقت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انھوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کوچھبیس صفحات پرمشتمل خط لکھا ہے۔اس خط میں انھوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ کے متن کے بعض حصوں پر اپنے اعتراضات سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا ہے۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کو بعض غیرملکی شخصیات کے انٹرویو لینے کیلئے کہا تھا مگران کے انٹرویو نہیں لئے گئے۔