پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے سلسلے میں آئندہ ماہ ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کیلئے بھارتی سیکرٹری خارجہ کل اسلام آباد پہنچ رہی ہیں جبکہ جنوبی ایشیائی ممالک کے وزرائے داخلہ کی تیسری کانفرنس بھی کل سے اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے ، ذرائع کے مطابق کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارتی وزیر داخلہ چدم برم جمعہ کے روز پاکستان پہنچیں گے۔