کراچی ریٹیلر گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین فرید قریشی کے مطابق ٹیٹرا کمپنیوں نے دودھ کی قیمتیں پھر بڑھا دی ہیں، جس کے بعد فی لیٹر قیمت مزید تین روپے اضافے سے پینسٹھ روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ نصف لیٹر ٹیٹرا پیک دودھ پینتیس روپے اور ایک پاؤ کا پیک اٹھارہ روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پندرہ مئی کو دودھ کی قیمت اٹھاون روپے سے بڑھا کر باسٹھ روپے فی لیٹر کی گئی تھی، جواب مزید تین روپے اضافے کے ساتھ پینسٹھ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔