ملک میں شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ شارٹ فال بڑھنے سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

Jun 22, 2010 | 15:08

سفیر یاؤ جنگ
وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک بھرمیں بجلی کی مجموعی طلب سولہ ہزار پانچ سو اڑسٹھ میگاواٹ اور پیداوارتیرہ ہزارچار سو پینسٹھ میگاواٹ ہے ۔ طلب بڑھنے کے باعث شارٹ فال تین ہزارایک سو تین میگاواٹ ہوگیا ہے۔ کے ای ایس سی کو پانچ سو پچاس میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ اس وقت ہائیڈل پاورپراجیکٹس سے چار ہزارآٹھ سوچونسٹھ میگاواٹ، تھرمل پلانٹس سے دو ہزارچارسو اکہتر،آئی پی پیزسے چھ ہزارچونسٹھ میگاواٹ اور رینٹل پاورپلانٹس سے چھیاسٹھ میگاواٹ بجلی تیارکی جارہی ہے۔ ادھرملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی۔ لاہور راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرنوالہ، حیدرآباد، کراچی، پشاوراور ملتان سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے، بعض علاقوں میں تین گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بجلی بند رہنے کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے ۔
مزیدخبریں