ہنزہ کی عطاآباد جھیل میں پانی کی آمد چودہ ہزار کیوسک جبکہ اخراج نوہزار پانچ سو ستانوے کیوسک ہے ۔

ذرائع کے مطابق عطاآباد جھیل میں سپل وے سے  بڑے پتھرسرکنے کے باعث  پانی کا اخراج نوہزارپانچ سو ستانوے کیوسک جبکہ پانی کی آمد چودہ ہزار کیوسک ہے ۔ اس کے علاوہ جھیل میں موجود دو مزید بڑے  پتھروں کو کسی بھی وقت ہٹایا جاسکتا ہے۔ گرمی کے باعث گلیشئر پگھلنے سے کٹاؤ کا عمل تیزی سے جاری ہے دوسری جانب پانی کے سپل وے سے اخراج سے جھیل کی سطح مجموعی طورپر سترہ فٹ بلند ہوگئی ہے۔ ادھرتحصیل گوجال کے علاقوں میں  کشتی سروس کی دوبارہ بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، گلگت اور ہنزہ میں موسم صاف ہے جبکہ ہیلی کاپٹر سروس بھی مکمل طور پر بحال ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن