سٹی کورٹ کراچی حملہ کیس میں فرائض سے غفلت برتنے پرایس پی اور ڈی ایس پی سمیت چھ پولیس اہلکاروں کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

Jun 22, 2010 | 16:39

سفیر یاؤ جنگ
معطل کئے جانے والوں میں ایس پی کورٹ پولیس کراچی ڈاکٹر محمد نجیب خان ، ڈی ایس پی کورٹ پولیس، انسپکٹر غلام فرید ،انسپکٹر شوکت رضا، ایس ایچ او سٹی کورٹ، سب انسپکٹر ریاض مغل انچارج سٹی کورٹ لاک اپ، کانسٹیبل منظور اورکانسٹیبل عمران ناظر شامل ہیں۔ ان  افسران اور اہلکاروں کی معطلی کے احکامات آئی جی سندھ سلطان صلاح الدین بابرخٹک کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں جو فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے ۔ واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی سٹی کورٹ میں حملہ کرکے نامعلوم افراد عدالت کے احاطے سے ملزمان کو چھڑا کر لے گئے تھے۔ جس کی تحقیقات جاری ہیں ۔
مزیدخبریں