ترک میڈیا کے مطابق استنبول میں ایک بس پراس وقت بم سے حملہ کیا گیا جب فوجی اہلکاراس میں ہوکرجارہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فوجی استنبول شہر کے ملٹری ہاؤسنگ کمپلیکس سے عراقی سرحد پر کرد باغیوں کے خلاف آپریشن کے لیے جا رہے تھے۔ فوجی حکام نے دھماکے میں تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ نو زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ترک فوج عراقی سرحد کے قریب کرد باغیوں کے خلاف بڑے آپریشن میں مصروف ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے استنبول میں ہونے والے اس بم دھماکے میں کردش ورکرز پارٹی ملوث ہوسکتی ہے، تاہم کسی گروپ نے دھماکے کہ ذمہ داری قبول نہیں کی۔