عطا آباد جھیل میں دو دن قبل سپل وے سے سرکنے والے بھاری پتھرکو صبح کے وقت بلاسٹ کرکے راستے سے ہٹایا گیا۔ سہ پہرکے وقت نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد کی نگرانی میں مزید دو بھاری چٹانیں بلاسٹ کردی گئی ہیں۔ اس کے بعد سپل وے کے ذریعے پانی کا اخراج بڑھ کر دس ہزارکیوسک تک جاپہنچا ہے۔ موسم صاف ہونے پر گلیشیئرپگھلنے کے باعث جھیل میں پانی کی آمد چودہ ہزار کیوسک ہوگئی ۔ اس دوران گوجال میں مزید تین مکان اور دوہوٹل زیرآب آگئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق گلگت اورہنزہ میں موسم صاف ہے جبکہ ہیلی کاپٹرسروس بھی مکمل طورپر بحال ہے۔