تحریک انصاف كے چیئرمین عمران خان نے لاہورمیں الیكشن كمیشن كے جعلی دفتر سے چودہ ہزارفرضی ووٹوں كی برآمدگی پر وفاقی حكومت اور الیكشن كمیشن سےجوڈیشل انكوائری كا مطالبہ کیا ہے۔

عمران خان لاہور میں تحریک انصاف كے مركزی دفتر میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ تحریک انصاف پنجاب كے صدر احسن رشید،لاہور كے صدر محمدارشد اور پی پی ایک سوساٹھ كے ضمنی انتخابات كے لیےتحریک انصاف كے نامزد امیدوار ظہیرعباس كھوكھر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ عمران خان نے کہا کہ الیكشن كمیشن كے عملے كو ایک خود ساختہ دفتر میں جعلی ووٹر لسٹ اور بارہ ہزار فرضی ووٹوں پر شیر کے نشان پر مہریں لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پكڑاگیا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا كہ  مسلم لیگ نون نے لاہور کے حلقہ این اے ایک سو تیئیس میں بھی ضمنی انتخابات کے دوران اسی طرح دھاندلی كرائی تھی جبكہ اب حلقہ پی پی ایک سوساٹھ كے انتخابات میں بھی دھاندلی كرائی جارہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون دھاندلی کے لیے پولیس کو استعمال کررہی ہے ۔ عمران خان نے الیكشن كمیشن سےمطالبہ كیا كہ پی پی ایک سوساٹھ كےضمنی انتخابات میں پولیس كی بجائے رینجزز كو تعنیات كیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن