پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹرجہانگیر بدرنے کہا ہے کہ پرویزمشرف کی پاکستان واپسی پر ہونے والی تحقیقات کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو کے قاتل گرفتار ہوجائیں گے۔  

یہ بات جہانگیربدرنے احتساب عدالت لاہورمیں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کا قتل پنجاب میں ہوا اس لئے پنجاب انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قاتلوں کو بےنقاب کریں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محترمہ کو اپنی زندگی میں جن افراد سے خطرہ تھا انہوں نے ان ان کے نام قوم کے سامنے رکھے تاہم اب یہ ریاست کا فرض ہے کہ ان افراد سے تحقیقات کی جائیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن