وہ ٹانک میں پی ایف انتیس سے پیپلزپارٹی کے امیدوار داور خان کنڈی کے الیکشن آفس کے افتتاح کےموقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ماضی میں ضلع ٹانک کے منتخب نمائندوں نے ہمیشہ اس علاقے کو پسماندہ رکھا اور علاقے کے بنیادی مسائل کو نظرانداز کیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ٹانک میں پیپلزپارٹی کا ووٹ بنک زیادہ ہے اس لئے اے این پی کے امیدوار کو پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہو جانا چاہئے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ٹانک زام اور درابن زام کا سنگ بنیاد صدر آصف علی زرداری رواں سال اپنے دست مبارک سے رکھیں گے جبکہ ایف سی میں کنڈی، بلوچ اور جٹائر برادری کیلئے الگ پلاٹوں کی منظوری کا اعلان جلد کیا جائے گا جس سے علاقے میں لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر امان اللہ کنڈی اور دیگر مقامی پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔