انڈس ریورسسٹم اتھارٹی نے صوبہ پنجاب اور سندھ کیلئے پانی کے کوٹے میں کٹوتی کو ختم کرتے ہوئےدونوں صوبوں کیلئے پانی کی مقدار بڑھا دی ہے۔

Jun 22, 2010 | 23:34

سفیر یاؤ جنگ
ارسا نے دریائے سندھ سے پنجاب کو پانی فراہم کرنے والی رابطہ نہروں سے پانی کی سپلائی میں اضافہ کردیا ہے ۔ پنجاب کو سپلائی ایک لاکھ نوہزارکیوسک سے بڑھا کرایک لاکھ بائیس ہزارکیوسک کردی گئی ہے، جبکہ سندھ کوپانی کی سپلائی ایک لاکھ پچیس ہزارکیوسک سے بڑھا کر ایک لاکھ پچپن ہزار کیوسک کی گئی ہے۔ ارسا نے صوبہ خیبر پختون خوا کو چار ہزارکیوسک اور بلوچستان کو تیرہ ہزار کیوسک اضافی پانی کی فراہمی بھی شروع کردی ہے ۔ صوبوں کو پانی کی مقدار میں اضافے سے زرعی شعبے کو فائدہ پہنچنے کی توقع کی جارہی ہے۔ ادھرتربیلاڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافہ کرکے ایک لاکھ پچپن ہزار کیوسک کردیا گیا ہے۔  
مزیدخبریں