ایک لٹر ٹیٹرا پیک دودھ کا ڈبہ 3 روپے مہنگا ایک ماہ میں قیمت7 روپے بڑھائی گئی

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنے ایک لٹر سے لیکر کواٹر لٹر تک دودھ کے ڈبے کی قیمت میں ایک روپے سے لیکر 3 روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنیوں نے ایک ماہ کے دوران قیمت 7 روپے بڑھائی ہے۔ جس سے ایک لٹر دودھ کے ڈبے کی قیمت 62 روپے‘ بڑھ کر 65 روپے‘ نصف لٹر کی قیمت 32 روپے سے بڑھا کر 35 ر وپے اور ایک پاﺅ دودھ کے ڈبے کی قیمت 17 روپے سے بڑھ کر 18 روپے ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن