بحرِہند میں صومالی قذاقوں کےبڑھتے ہوئے حملوں کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔ فرانسیسی سفیر

Jun 22, 2011 | 02:52

سفیر یاؤ جنگ
قذاقوں کے خلاف نئے قانونی اقدامات پر بحث کے دوران مختلف ممالک کے نمائندوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ بحر ہند میں صومالی قذاقوں کے حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر جیرارڈ کا کہنا تھا کہ یکم جنوری سے صومالیہ کی سمندری حدود کے قریب بحری جہازوں پر کم از کم ایک سو اکہتر حملے کئے جاچکے ہیں جبکہ مئی کے آخر تک چھبیس جہاز اور چھ سو سے زائد افراد قذاقوں کی قید میں تھے۔ بھارتی نمائندے ہردیپ سنگھ پور اور روسی سفیر وِٹالی چرکِن کا کہنا تھا کہ بحری قذاقی کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی عدالت قائم کی جائے اور صومالیہ کے خود مختار علاقوں پَنٹ لینڈ اور صومالی لینڈ میں خصوصی عدالتیں اور جیلیں بھی بنائی جائیں۔
مزیدخبریں