اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹربابراعوان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی کسی ادارے سے انتقام نہیں لیا، نوازشریف اورنون لیگ والے سوال تواٹھا لیتے ہیں لیکن جواب لیا جائے توان کی سسکیاں اورآئیں دیکھنے کے قابل ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دورہ کشمیرسے کشمیر کازکواتنا نقصان تیس سال میں نہیں ہوا جتنا تین روز میں ہوگیاہے، بابراعوان کا کہنا تھا کہ نوازشریف جب بھی بھاری مینڈیٹ سے آئے توانہوں نے صدرکوچھوڑا نہ آرمی چیف کواورنہ ہی چیف جسٹس کوبخشا۔ مسلم لیگ نون اپنی حرکتوں کی وجہ سے تنہائی کا شکارہوگئی ہے، کوئی سیاسی قوت ان کے ساتھ ملنے کوتیارنہیں۔بابراعون نے کہا کہ قومی اداروں سے متعلق میاں نوازشریف کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے۔