ماروی میمن نےقومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ قاف کی رہنما ماروی میمن نے اپنا استعفیٰ پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ قاف کو اپوزیشن کا مینڈیٹ دیا تھا لیکن پارٹی قیادت نے حکومت میں شامل ہوکرعوامی امنگوں کی نفی کی ہے۔موجودہ صورتحال میں اپنی پارٹی کے ساتھ نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اقتصادی طورپرتباہ ہوچکا ہے اورحکومتی کارکردگی کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا امیج خراب ہوگیا ہے۔پارٹی قیادت اپنے ذاتی مفادات کے لئے حکومت میں شامل ہوئی ہےجبکہ غریب عوام خوکشیاں کرنے پر مجبورہیں، حکومت نے غریب عوام سے کھانے پینے اورجینے کا حق چھین لیا ہے۔ ماروی میمن کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گیا اوران کا استعفیٰ بارش کاپہلا قطرہ ثابت ہوگا۔ماروی میمن کا کہنا تھا کہ وہ استعفی دیکر کسی دوسری جماعت میں شامل نہیں ہورہیں تاہم وہ عوامی حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

ای پیپر دی نیشن