عمران خان چیرٹی ڈنر کو کامیاب بنانے پر فرانس کی پاکستانی کمیونٹی اورتحریک انصاف فرانس کے کارکنان کو مبارک باد، راجہ عجب خان سینئر نائب صدر تحریک انصاف فرانس

Jun 22, 2012 | 19:01

سفیر یاؤ جنگ
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے) تحریک انصاف فرانس کے سینئر نائب صدر راجہ عجب خان نے ایک بیان میں تحریک انصاف فرانس کے زیر اہتمام پیرس سارسل میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور صدر جاوید ہاشمی کی فرانس آمد اور چیرٹی ڈنر کو کامیاب بنانے پر فرانس کی پاکستانی کمیونٹی، تحریک انصاف فرانس کے کارکنان اور یورپ بھر سے تحریک انصاف کے کارکنان کو مبارک باد پیش کی ہے، راجہ عجب خان نیفرانس کی پاکستانی کمیونٹی کا چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور صدر جاوید ہاشمی کا زبردست استقبال کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے راجہ عجب خان سے گفتگو کرتے ہوے انہیں اتنا اچھا اور منظم پروگرام کرنے پر مبارک باد دی۔
مزیدخبریں