راجہ پرویزاشرف کسی بھی طور پروزارت عظمیٰ کیلئے موزوں نہیں ہیں۔ میاں نوازشریف

Jun 22, 2012 | 19:43

سفیر یاؤ جنگ
نوابشاہ ایئررپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نےکہا کہ وزیراعظم کیلئے پیپلزپارٹی کےکچھ ناموں پرشرم محسوس ہوتی ہے، اب یہ تو اتحادی جماعتوں سے پوچھا جائے کہ وہ لوٹ مار کے پلڑے میں اپنا وزن ڈالنا چاہتے ہیں یا ملک کی ترقی میں کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اتحادی اپنے اس عمل پر اپنے ووٹر اور سپورٹر کو کیا جواب دینگے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت کہتے ہیں کہ وہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت کا ساتھ جمہوریت کومضبوط کرنے کیلئے دے رہے ہیں تو پھرکیا انہوں نے پرویزمشرف کا ساتھ مارشل لاء کو مستحکم کرنے کیلئے دیا تھا۔
مزیدخبریں