انگلش کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کميٹی نے کاؤئنٹی میچ میں فکسنگ کرنے پرپاکستانی لیگ سپنردانش کنيريا کو مجرم قراردے دیا۔

کاؤنٹی کرکٹ کرپشن کيس ميں ڈسپلنری کميٹی نے قومی ٹیم کے لیگ سپنر دانش کنيريا اوربرطانوی کھلاڑی میروِن ویسٹ فیلڈ پرميچ فکسنگ کے حوالے سے کيس کی سماعت کی۔ کميٹی نے کيس ميں دونوں کھلاڑیوں کو مجرم قراردے دیا ہے۔ رائج قوانين کے مطابق دانش کنيرياپرکسی بھی قسم کی کرکٹ کھيلنے پر دو سے پانچ سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔ برطانوی کھلاڑی میروِن ویسٹ فیلڈ میچ فکسنگ کا اعتراف کرنے کے بعد چار ماہ جیل کی سزا بھی کاٹ چکے ہیں، انہوں نے اپنے ساتھ پاکستانی کھلاڑی دنیش کنیریا کا نام بھی لیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن