راجا پرویز اشرف ملک کے پچیسویں وزیراعظم منتخب ہو گئے،انہوں نے ن لیگ کے سردار مہتاب عباسی کے نواسی ووٹ کے مقابلے میں دو سو گیارہ ووٹ حاصل کئے

نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے رائے شماری کرائی گئی جس کیلئے ایوان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ دو امیدواران کے میدان میں رہ جانے کے باعث دو کاؤنٹر بنائے گئے جہاں اراکین اسمبلی رجسٹر پر اپنے حلقے کا نمبر اور دستخط کرنے کے بعد اپنی مخصوص لابی میں جا کر رائے شماری کرتے رہے۔ سپیکر کی دائیں جانب لابی اے میں راجا پرویز اشرف کیلئے ووٹنگ جبکہ سپیکر کی بائیں جانب لابی بی میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار سردار مہتاب عباسی کیلئے ووٹنگ کی گئی۔ ووٹو ں کا عمل مکمل ہو جانے کے بعد گنتی کی گئی جسکے بعد سپیکر اسمبلی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کے امیدوار راجا پرویز اشرف کو کامیاب قرار دے دیا۔ راجا پرویز اشرف نے دو سو گیارہ ووٹ لئے اور وہ ملک کے پچیسویں وزیراعظم منتخب ہو گئے۔ ان کے مد مقابل سردار مہتاب خان عباسی صرف نواسی ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئےجبکہ اکتالیس ووٹ کاسٹ نہیں ہوئے۔ راجا پرویز اشرف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے اراکین کی جانب سے جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...