کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازمنفی ہوا جبکہ دنیا بھرکی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، ملک میں سایسی بحران اورسرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی نے پہلے سیشن کے دوران مارکیٹ کو دباؤ میں رکھا تاہم دوسرے سیشن کے آغاز پر ہی حکومتی مالیاتی اداروں کی جانب سے شئیرز کی نئی خریداری نے مارکیٹ کوسہارادیا۔ سیمنٹ ،انرجی، بینکس سمیت تمام شعبوں میں سرمایہ کاروں نے شئیرزخرید کرانڈیکس کو سو سے زائد پوائنٹس بڑھنے میں مدد دی، کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سوتیس پوائنٹس اضافے کے بعد تیرہ ہزارسات سواکتیس پوائنٹس پربند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم گزشتہ روز کے مقابلے میں چارکروڑشئیرزبڑھ کرآٹھ کروڑشئیرزرہا، حجم کے اعتبارسے ڈی جی خان سیمنٹ میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی رہی۔ ایل ایس پچیس انڈیکس اٹھاون پوائنٹ اضافے کے ساتھ تین ہزار چار سو ستتر پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں بانوے کمپنیوں کے گیارہ لاکھ سینتیس ہزار دو سو پچھتر حصص کا کاروبار ہوا۔ پچیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ،سات کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ ساٹھ کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔