لاہور (کامرس رپورٹر) سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ بجٹ میں لگائے ٹیکسوں کے بارے میں تاجروں کے تحفظات سے وزیر خزانہ اور ایف بی آر کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ پانچ سالوں سے تاجر و صنعتکار سابق حکومت کی ناقص معاشی پالیسوں اور ناروا سلوک کی وجہ سے شدید اضطرابی کیفیت میں مبتلا ہو کر کاروبار کرتے رہے ہیں اس لئے تاجر امید کرتے ہیں کہ ناروا ٹیکس واپس لیکر تاجروں کو ریلیف دینگے اور تاجر دوستی کا ثبوت دینگے۔
حکومت ناروا ٹیکس واپس لے کر تاجر دوستی کا ثبوت دے : عرفان اقبال شیخ
Jun 22, 2013