تعلقات ایک رات میں بہتر نہیں ہو سکتے‘ پاکستان میں تبدیلیوں پر نظر ہے: بھارتی وزیر خارجہ

 نئی دہلی (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے پاکستان کی حکومت نے بھارت سے بہتر تعلقات کا اشارہ دیا ہے، لیکن اس میں وقت لگے گا۔ آسیان کے کمپیوٹر سنٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں سلمان خورشید نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے لیکن اس سلسلے میں پاکستان کی موجودہ حکومت کو وقت دینا چاہئے تاکہ وہ فیصلہ کر سکے کہ وہ تعلقات کی بہتری کے لئے کیا اقدامات کر سکتی ہے۔ پاکستان بھارت تعلقات ایک رات میں بہتر ہونے کی امید نہیں رکھنی چاہئے۔ بھارتی حکومت پاکستان میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھے ہے۔ بات چیت کیلئے انتظار کرنا ہو گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...