اسلام آباد میں افغان سفارتکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

اسلام آباد (آئی این پی ) افغان سفارت خانے کے اہلکار نقیب اللہ ابراہیم خیل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے، افغان سفیر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان سفارتی عملے کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں اس کی روک تھام کی جائے ، اسلام آباد پولیس کے مطابق سفارت کار کو ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ جمعہ کوافغان سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق سفارت کار ایف ٹین سیکٹر کی مارکیٹ سے واپس آ رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ ابراہیم خیل کو طبی امداد کے لئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان نے کہاکہ ابراہیم خیل کو اس سے قبل بدھ کے روز بھی اسی علاقے سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...