اسلام آباد (این این آئی) شیعہ رہنما ملی یکجہتی کونسل کے قائم مقام صدر علامہ ساجد نقوی، شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پشاور مدرسے میں خودکش حملے پر 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ شیعہ رہنما سید حامد علی موسوی نے آج ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے بھی جامعہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی میں دوران نماز جمعہ ہونے والے خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں نمازیوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ و احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔
شیعہ رہنماﺅں کی طرف سے سوگ کا اعلان
Jun 22, 2013