حج کرانا جرم ہے تو کرتا رہوں گا ملک ریاض نے بیان قلمبند کرا دیا

اسلام آباد (این این آئی) بحریہ ٹاﺅن کے سابق سربراہ ملک ریاض نے کہا ہے کہ ملک سے بھاگنے والوں میں سے نہیں ¾ مفت حج کرانا جرم ہے تو یہ جرم کرتے رہیں گے جمعہ کو حج کرپشن کیس میں ملک ریاض نے ایف آئی کو اپنا چار صفحات پر مشتمل تحریری بیان جمع کرا دیا ۔ملک ریاض اپنے وکلا ءکے پینل کے ہمراہ ایف آئی اے دفتر میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاﺅن ہر سال اپنے مستحق ملازمین کو مفت حج کراتا ہے انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاﺅن اس کے علاوہ بھی درجنوں فلاحی کام کر رہا ہے جس کی رقم کسی سے نہیں لی جاتی بلکہ بحریہ ٹاﺅن خود ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ 2009 میں 200 اور2010 میں 248 عازمین حج کو حج کرایا جس کی رقم بحریہ ٹاﺅن نے ادا کی جبکہ تمام اخراجات کی ادائیگی بذریعہ چیک کی گئی ان افراد میں کچھ صحافی بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ حج ویزے سابق وزیر داخلہ کے پی ایس جاوید اقبال کے ذریعے لگوائے تھے۔ ان کاکہنا تھا کہ میں نے جو رقم ادا کی تھی اس میں بد نیتی نہیں تھی اور نہ ہی وزارت مذہبی امور سے پیسے لئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...