ہائیکورٹ، مشرف کا ساتھ دینے والے 34 ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کی درخواست واپس لئے جانے پر مسترد

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کا ساتھ دینے والے 34 اراکین پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے کے لئے دائردر خواست واپس لئے جانے کی بنا پر مسترد کردی۔ درخواست گزار وسیم احمد کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس وقت اسمبلیوں اور سینٹ میں 34 ایسے اراکین موجود ہیں جنہوں نے ڈکٹیٹر پرویز مشرف کا ساتھ دیا۔ پرویز مشرف نے اپنے دور حکومت میں جتنے بھی ماورائے آئین اقدامات کئے یہ اراکین اس میں برابر کے ذمہ دار ہیں۔ عدالت ان تمام اراکین پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے عدالت نے قرار دیا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے جبکہ درخواست گزارنے انتخابات کے موقع پرالیکشن ٹربیونل سے رجوع نہیں کیا لہذا درخواست قابل سماعت نہیں درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ وہ اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...