لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پی پی161سے ممکنہ امیدوار سعادت انیس بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ریاست کی تعمیروترقی اورقومی اداروں کی مضبوطی کیلئے ہرشعبہ میں میرٹ اورشفافیت کے حامی ہیں۔ قانون کی حکمرانی کافروغ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کارازہے۔ سعادت انیس بھٹی نے مزید کہا کہ شکست خوردہ اتحادی یادرکھیںجہاں اہلیت اورقابلیت کوفوقیت دی جائے وہاں کوئی تبدیلی اورخوشحالی کاراستہ نہیں روک سکتا۔