لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف مقامی ہوٹل کی تقریب میں پہلی صفوں میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کو دیکھ کر بہت مسرور ہوئے اور انہوں نے خوش گوار انداز میں کہاکہ ”فخرو بھائی کو دیکھ کر میں ڈر گیا کہ ان کے پاس میرے خلاف کوئی پٹیشن آئی ہے اور وہ مجھے پوچھنے یہاں چلے آئے ہیں“۔ اس پر حاضرین کھلھلا کر ہنس پڑے۔ شہبازشریف نے مزید کہاکہ قوم اور آپ کو انتخابات مبارک ہوں۔ آپ نے پوری کوشش کی کہ الیکشن جتنا شفاف بنایا جا سکتا ہے بنایا جائے۔ جسٹس فخر الدین جی ابراہمی نے اس پر مسکرا کر سر ہلایا۔
”فخرو بھائی کو دیکھ کر ڈر گیا ان کے پاس میرے کیخلاف پٹیشن آئی ہے اور وہ پوچھنے چلے آئے“ شہبازشریف کے ریمارکس پر قہقہے
Jun 22, 2013