کھلاڑی ہی نہیں سب کچھ بدل دیا جائے:راشد لطیف

کھلاڑی ہی نہیں سب کچھ بدل دیا جائے:راشد لطیف

Jun 22, 2013

کراچی (بی بی سی) پاکستان کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ صرف کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنا مسئلے کا حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی کرکٹ کا مستقبل بچانا ہے تو سب کچھ تبدیل کرنا ہوگا جس میں تھنک ٹینک، ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ سٹاف شامل ہے۔پاکستانی کرکٹ میں ناکامی کے اصل ذمہ دار تھنک ٹینک، ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ سٹاف ہیں کیونکہ انہی کی وجہ سے کرکٹرز مستقل بنیادوں پر کھیل رہے ہیں اوراگر وہ ڈراپ بھی ہوتے ہیں تو ایک ایک کر کے ٹیم میں واپس آجاتے ہیں۔راشد لطیف نے کہا کہ پاکستانی کلچر میں کوچنگ سٹاف کی کرکٹرز سے دوستی کے سبب خراب کارکردگی پر بھی کرکٹرز کا احتساب نہیں ہو پاتا۔ اسی دوستی کے سبب جب کوچنگ سٹاف مشکل میں ہوتا ہے تو کرکٹرز اس کا ساتھ دیتے ہیں اور جب کرکٹرز مشکل میں ہوتے ہیں تو انہیں کوچنگ سٹاف سے مدد ملتی ہے اسی لئے وہ کوچنگ سٹاف کی تبدیلی کے حق میں ہیں۔ اگر کوچنگ سٹاف صحیح معنوں میں پروفیشنل اور غیرجانبدار ہوگا تو وہ کرکٹرز کی غیرضروری حمایت نہیں کرے گا اور صرف وہی کرکٹر کھیلے گا جو فٹ ہوگا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔اگر کوچنگ سٹاف صحیح معنوں میں پروفیشنل اور غیرجانبدار ہو گا تو وہ کرکٹرز کی غیرضروری حمایت نہیں کرے گا اور صرف وہی کرکٹر کھیلے گا جو فٹ ہو گا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ وہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیوواٹمور کو مورد الزام نہیں ٹھہراتے۔ غلطی انھیں لانے والوں کی ہے جنہوں نے واٹمور کو جوابدہ نہیں بنایا۔راشد لطیف نے کہا کہ وہ وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ اسی پاکستانی ٹیم کا کوچ وسیم اکرم، انضمام ا لحق یا کسی دوسرے پاکستانی تجربہ کار کرکٹر کو بنا دیں تو ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں تبدیلی آ جائے گی۔

مزیدخبریں