آئی او سی کا اجلاس‘ غیر قانونی اولمپک ایسوسی ایشن کے قیام پر پاکستان کی رکنیت معطل کرنیکا فیصلہ

آئی او سی کا اجلاس‘ غیر قانونی اولمپک ایسوسی ایشن کے قیام پر پاکستان کی رکنیت معطل کرنیکا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے معاملات میں حکومتی مداخلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پی او اے کی رکنیت معطل کرنے کی غیر رسمی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق لوزان میں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی اولمپک ایسوسی ایشن کے قیام کے ساتھ پاکستان کی رکنیت معطل کر دی جائے، جس کی شرکاءنے متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔ اجلاس میں بھارت میں اولمپک ایسو سی ایشن کی تازہ صورت حال پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں2020 ءکے اولمپک گیمز کے میز بان شہروں کے بارے میں دی گئی تفصیلات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور اس دوڑ میں شامل شہروں میں کھیلوں کی سہولتوں اور امن وعامہ کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...