کھیلوں سے سیاست کے خاتمے کو یقینی بنانا ہو گا : سینیٹر غلام علی

کھیلوں سے سیاست کے خاتمے کو یقینی بنانا ہو گا : سینیٹر غلام علی

اسلام آباد (آن لائن) خیبر پختونخواہ اولمپک ایسو سی ایشن کے صدر سینیٹر غلام علی نے کہا ہے کہ کھیلوں سے سیاست کے خاتمے کو یقینی بنایا جائیگا ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن اب ضد چھوڑ کر سپریم کورٹ اور حکومت کا فیصلہ تسلیم کر لیں ، 32ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختونخواہ کا 300سے زائد رکنی دستہ شرکت کرے گا جبکہ کھیلوں کی ترقی کیلئے ہمیں ملکر اپنا کردار ادار کرنا ہو گا ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر غلام علی نے کہاکہ 28جون سے اسلام آباد میں شروع ہونیوالی 32ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختونخواہ بھر ور طریقے سے حصہ لے گا اور جوڈو، کراٹے ، اتھلیٹکس، سائیکلنگ ، جمناسٹک ، نیٹ بال ، اسنوکر، والی بال ، تائیکوانڈو، ٹینس ، سوئمنگ سمیت دیگر کھیلوں کے تربیتی کیمپس جاری ہیں اور خیبر پختونخواہ کے اتھلیٹس 32ویں نیشنل گیمز میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے بھر پور تیاری کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ میں کھیلوں سے سیاست کے خاتمے کو یقینی بنایا جائیگا اور کسی بوگس ایسو سی ایشن کو ووٹ کا حق نہیں دیا جائیگا جبکہ کلب سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلئے مختلف ممالک کیساتھ بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ میں ڈسٹرکٹ سطح پر تسلسل کیساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کرایا جائیگا اور با صلاحیت کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کئے جائینگے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...