لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں سیکرٹری بشیر بٹ اور خزانچی عبدالقیوم کو عہدوں سے ہٹا کر ان کی جگہ نئے عہدیداران کا چناو عمل میں لایا گیا ہے۔ پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صدر عمیر خان کی زیر صدارت لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن سے الحاق رکھنے والے تمام یونٹس کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بشیر بٹ اور خزانچی عبدالقیوم کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر انہیں عہدوں سے ہٹا کر ان پر کراٹے کی کسی بھی قسم کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس موقع پر ہاوس کی متفقہ رائے سے محمد ندیم کو پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن کا جنرل سیکرٹری اور عرفان تاج کو خزانچی کے عہدے پر نامزد کر دیا گیا۔ اجلاس میں تین رکنی ایڈوائزری کمیٹی بھی بنائی گئی جو پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن کے معاملات میں سیکرٹری کی معاونت کرئے گی۔ اس موقع پر طے پایا کہ انٹرڈسٹرکٹ کراٹے چیمپئن شپ رمضان المبارک کے بعد منعقد کی جائے گی۔
پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری، خزانچی عہدوں سے فارغ
پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری، خزانچی عہدوں سے فارغ
Jun 22, 2013