لندن (آئی اےن پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈینئل ویٹوری نے انجری سے نجات پانے کے لئے لندن کے مقامی ہسپتال میں ایڑھی کی سرجری کرا لی۔ سرجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے البتہ انہیں امید ہے کہ طویل سے عرصے انہیں پریشان کرنے والی ایڑھی کی تکلیف سے نجات کے بعد وہ مزید کچھ عرصے انٹرنیشنل کرکٹ جاری رکھ سکیں گے۔ 34 سالہ سپنر ویٹوری نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران دو میچز میں حصہ لیا تھا لیکن وہ اپنی فٹنس کو بہتر پیش کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ فی الحال میں نے کم بیک کے لئے کوئی ڈیڈلائن مقرر نہیں کی ہے تاہم امید ہے کہ پوری طرح فٹ ہوکر جلد میدانوں میں لوٹ آو¿ں گا۔