لاہور (سپورٹس رپورٹر) ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔ پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ نے تربیتی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔ فل بیک ایم عمران کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انکے ساتھ وقاص شریف کو نائب کپتان کی ذمہ داریاں سونپی جانے کا امکان ہے۔ سینئر کھلاڑی وسیم احمد کی پاکستان ٹیم کو خدمات حاصل نہیں ہو سکیں گی کیونکہ ایبٹ آباد کے تربیتی کیمپ کے بعد بس حادثہ میں وہ کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ دوسری جانب فرید ایم کی بھی ٹیم میں جگہ بننے یا نہ بننے کا دارومدار ٹیم مینجمنٹ پر ہے۔ ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل ٹورنامنٹ 29 سے 7 جولائی تک جوہر بارو میں منعقد ہوگا جس میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر اختر رسول کا کہنا کہ فرید اور وسیم کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ قومی ہاکی ٹیم ٹورنامنٹ سے قبل جرمنی کے خلاف 40منٹ کا وارم اپ میچ کھیلے گی۔ اس کے علاوہ دیگر وارم میچوں کا بھی پروگرام بنایا جائے گا۔ ورلڈ کپ کے لئے رسائی کے لئے جو نیا فارمیٹ تشکیل دیا گیا ہے اس میں ہمارے لئے ورلڈ کپ تک کوالیفائی کرنا بہت بڑا چیلنج ہے۔ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرکے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کی پوزیشن میں آجائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا ہر میچ مشکل ہے کھلاڑیوں کو بتا دیا ہے کہ ہرمیچ کو فائنل سمجھ کر کھیلیں اورکارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فارورڈ لائن مضبوط کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
ہاکی ورلڈ لیگ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہو گا : عالمی کپ کیلئے رسائی چیلنج ہے : اختر رسول
ہاکی ورلڈ لیگ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہو گا : عالمی کپ کیلئے رسائی چیلنج ہے : اختر رسول
Jun 22, 2013