ایگن انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ : چین کی لی نا‘ روسی ماریہ کیری لنکو کو اپ سیٹ شکست

ایگن انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ : چین کی لی نا‘ روسی ماریہ کیری لنکو کو اپ سیٹ شکست

Jun 22, 2013

ایسٹ برن (اے پی پی) چین کی سیکنڈ سیڈ لی نا اور روس کی سکستھ سیڈ ماریا کیری لنکو ایگن انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں جاری ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں روس کی الینا ویسنینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چین کی سیکنڈ سیڈ لی نا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6 (7-4) اور 6-3 سے جبکہ بیلجیئم کی یانینا ویکمیئر نے روس کی سکستھ سیڈ ماریا کیری لنکو کو 6-2، 1-6 اور 7-5 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے روس کی اکاترینا ماکاروا کو 4-6، 6-0 اور 6-3 سے ہرا دیا۔ ایک اور میچ میں امریکہ کی جیمی ہیمپٹن نے جمہوریہ چیک کی لوئس سفاروا کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فرانس کے سیکنڈ سیڈ جائلز سمن اور اٹلی کے اینڈرس سیپی ایگن انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں میں پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں جاری مینز سنگلز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں فرانس کے جائلز سمن نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6 (10-8) اور 6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ اٹلی کے اینڈرس سیپی نے جمہوریہ چیک کے راڈک سٹیپانک کو 6-4 اور 6-2 سے مات دی۔ سپین کے فیلسیانولوپیز نے ہم وطن فرنینڈو ورڈاسکو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-6 (8-6) جبکہ کروشیا کے آئیوان ڈوڈگ نے اٹلی کے فابیو فوجنینی کو 6-3، 6-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

مزیدخبریں