میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر پچاس منٹ پر شروع ہوگا،پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کو سات وکٹ اور دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نےسری لنکا کو آٹھ وکٹ سے پچھاڑ کرفیصلہ کن میچ کھیلنےکااعزاز حاصل کیا ہے.
انگلینڈ نے پول میچز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 48رنز سے شکست دی تھی،دوسرےمیچ میں انگلش ٹیم کوسری لنکا کےہاتھوں ہزیمت اٹھانا پڑی تھی
تیسرے میچ میں ایونٹ کی میزبان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو دس رنز سےمات دی تھی.
بھارت نے انگلینڈ کے برعکس پول میچز میں توقع سے بڑھ کرکارکردگی دکھائی اوریکطرفہ مقابلے جیتے،عالمی چیمپئن نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ ،دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز اورتیسرے میچ میں روایتی حریف پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا.
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹرکک کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی. دوسری طرف بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کوہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کرینگے.