کراچی:مزید6 افراد قتل، پولیس چوکی کے قریب دھماکہ،ٹارگٹ کلرز سمیت کئی گرفتار

کراچی(نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) کراچی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے اور خاتون سمیت مزید6 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ آئی این پی کے مطابق کلفٹن کے علاقے گذری سے خاتون کی پھندا لگی نعش برآمد ہوئی۔ مقتولہ کی شناخت نائلہ کے نام سے کی گئی۔ بلدیہ ٹائون میں سکول کے قریب نامعلوم افراد نے رضوان نامی شخص کی جان لی۔ نیو کراچی میں فائرنگ سے انعام نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔  کراچی میں پولیس چوکی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں چوکی کو جزوی نقصان پہنچا۔ایک موٹر سائیکل تباہ ‘ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا، پولیس نے شبہ ظاہرکیا ہے کاروائی میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد ملوث ہوسکتے ہیں۔نمائندہ نوائے وقت کے مطابق کراچی کے تین تھانوں اور ایس آئی یو سیل نے مشترکہ کارروائی کرکے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ٹارگٹ کلرز 17 افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔گرفتار ہونیوالوں میں عبید الرحمان عرف جھنو اوررضوان احمد عرف جمی ہیں۔بلدیہ ٹاؤن راجہ کالونی میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شاہنواز کو ہلاک کر دیا اور فرارہو گئے ، پولیس نے بتایا کہ مقتول بلدیہ کا ہی رہائشی تھا اور واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔مزید برآں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر اور اسکے اطراف میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر خان زمان کے  7 ساتھیوں کو گرفتار کرلیاہے اورملزموں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، دستی بم، دھماکہ خیز مواد اور تیار خودکش جیکٹس بر آمد ہوئی ہیں۔ملزمان شہر میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق فرنٹیئر کالونی کرچی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ منگھو پیر سلطان آباد میں سرچ آپریشن میں 26 افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور ملزموں کے قبضے سے اسلحہ دستی بم برآمد۔ اے وی سی سی نے ڈیفنس کراچی میں کارروائی کر کے مغوی ڈاکٹر کو بازیاب کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...