وارسا (این این آئی) پولینڈ کے طاقتور کیتھولک چرچ نے کلیسائی اہلکاروں کی طرف سے بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات پر ایک بڑی تقریب میں کھل کر معافی مانگ لی۔ یہ معافی ایسے جرائم کی روک تھام کے موضوع پر ایک کانفرنس کے موقع پر مانگی گئی۔ جنوبی شہر کراکا میں تقریب میں بشپ نے کہاکہ احساس جرم پر افسردگی اور شرمندگی کے ساتھ ہم خدا سے اور پادریوں کی زیادتیوں کا نشانہ بننے والے افراد سے معافی کی درخواست کرتے ہیں۔